لاہور: آرمی چیف ، صدر مملکت، وزیراعظم سمیت ملک بھر کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ شمیم بیگم کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیگم شمیم کے انتقال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی ٰمرحومہ کےدرجات بلند کرے۔
#COAS expresses grief and heartfelt condolences on sad demise of Begum Shamim Akhtar mother of Mian Muhammad Nawaz Sharif / Mian Shehbaz Sharif “May Allah Almighty bless the departed soul in eternal peace – Ameen”, COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2020
صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر شریف خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
My condolences to the Sharif family, on the death of Begum Shamim Akhtar, mother of Mian Nawaz Sharif & Mian Shahbaz Sharif. May her soul rest in peace.
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 22, 2020
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کےا نتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔
My condolences and prayers go to the Sharif family on the passing of Mian Nawaz and Mian Shahbaz Sharif's mother. Inna lillahi wa inna ilayhi raji'un
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 22, 2020
صدر پاکستان ڈیموکریٹک مولانا فضل الرحمان نے پشاور جلسے کے دوران اپنے خطاب کے آغاز پر بیگم شمیم کے انتقال پر نوازشریف ،شہباز شریف اور مریم نواز سے تعزیت کا اظہار کیا، مولانا فضل الرحمان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اور ان کے درجات بلند کرے۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی بیگم شمیم کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہے، اللہ مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلی ٰمقام اور لواحقین کوصبر جمیل عطا فرمائے۔
محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر بہت افسوس اور دکھ ہے۔اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 22, 2020
سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ شمیم اختر 93 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، انتقال کے وقت وہ بیٹے نواز شریف کے ساتھ لندن میں تھیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں ہیں
Api jee Passed away
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 22, 2020
بیگم شمیم اختر 9 مارچ سنہ 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں، ان کی شادی میاں شریف سے ہوئی جن سے ان کے 3 بیٹے عباس شریف، نواز شریف اور شہباز شریف تھے۔