پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ہمیں ڈومور کہنے والے پہلے خود ڈومور کریں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ قمر باجوہ نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے اور میں ذاتی طور پر بھی جمہوری اداروں کی مضبوطی کا حامی ہوں اور ہمیں مل کر دشمن کو شکستِ فاش دینی ہے .

وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کی جی ایچ کیو آمد اور بریفنگ کے بعد سوال و جواب سیشن میں شرکاء سے گفتگو کر رہے تھے، آرمی چیف نے کہا کہ ٹرمپ پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ کا قراردادیں پاس کرنا خوش آئند ہے اور میں جمہوری اداروں کے استحکام کا سب سے بڑا حامی ہوں.

امریکا سے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈومور کا امریکی مطالبہ درست نہیں ہے اور سب جانتے ہیں کہ ہم سے زیادہ کس نے ڈومور کیا ہے اس لیے اب ڈومور کہنے والے خود ڈو مور کریں اور ہماری قربانیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کریں.

پاک بھارت سرحد پر پیدا ہونے والی صورتِ حال پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پرحالات خراب کرنے کا ذمے دار بھارت ہے اور بھارت کا محدود وسائل کے باوجود مقابلہ کررہے ہیں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے جب کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی بھی جھوٹا ثابت ہوسکا ہے.

آرمی چیف قمر باجوہ نے پاک افغان معاملات کا زکر کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان سے کوئی اختلاف نہیں ہے پاک فورسز نے اپنی حدود سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے اب افغانستان کو چایئے کہ اپنی حدود سے دہشت گردی کے قائم اڈوں کو ختم کریں اور دراندازی کو روکیں.

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی معاملے پر کنفیوژن کا شکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ سول اور ملٹری قیادت کو مل کر دشمن کے خلاف کام کرنا ہے اور دشمنوں کو شکستِ فاش دینی ہے.

قبل ازیں ڈی جی ملٹری آپریشنز میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کو پاک بھارت اورپاک افغان تعلقات پربریفنگ دی جس پر دفاعی کمیٹیوں نے پاک فوج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں