تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی تا پنجاب، شدت پسندوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے استحکام کو مزید بہتر بنائیں گے اور قوم کے تعاون سے پہلے جیسا پُرامن پاکستان کے ہدف کو حاصل کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرزکانفرنس میں ملک کودرپیش چیلنجز، آپریشن رد الفساد، پیشہ ورانہ تیاریوں اور پاک چین اقتصادی راہداری پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ سرحدوں پرسیزفائرکی خلاف ورزیوں پرجوانوں کاجواب قابل قدرہے ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ ہرجارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا اورملکی سلامتی کے لیے عزم و ہمت سے لیس اورہرلمحہ چاک و چوبند ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کانفرنس میں کراچی سمیت پنجاب میں شدت پسندوں کیخلاف ہرحدتک جانےکا فیصلہ کیا گیا اورملکی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کیلئےاٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دریں اثناء اجلاس میں پاک افغان بارڈرمینجمنٹ اورفاٹااصلاحات کےمعاملات بھی زیرغورآئے جب کہ اجلاس میں سی پیک کےمنصوبوں کیلئےسیکیورٹی اوراب تک کی پیشرفت پربھی غور کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -