راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان و افغانستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔
رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر ترجمان کے بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- Advertisement -
ملاقات میں افغانستان سے متعلق امور بھی زیر غور آئے، اس موقع پر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان قربانیوں کو بھی سراہا۔