جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آرمی چیف راحیل شریف نے چاردہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پردستخط کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چار دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پردستخط کردئیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چاروں دہشت گردوں کو ملٹری عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف پیش کردہ ثبوتوں کی بنا پرانہیں سزائے موت دی گئی۔

ملٹری عدالت سے سزا پانے والے افراد کے نام نورسید،مراد خان، عنایت اللہ اوراسرارالدین ہیں اورانہیں اغوا برائے تاوان، خودکش حملوں میں تربیت اورمعاونت اور بے گناہ افراد کو ذبح کرنے کے جرم میں سزا دی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کوسزا دی گئی ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انکی موت کے حکم نامے یعنی کہ بلیک وارنٹ پر دستخط بھی کردئیے ہیں۔

سزائے موت کے حکم نامے پر دستخط کے بعد ایک سے دو روز میں مذکورہ دہشت گردوں کی سزا پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں