جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے ٹوئٹرپیغام میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف آج شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں مصروف دن گذاریں گے۔

دورے میں جنرل راحیل شریف مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف قبائلی عمائدین کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائیں گے، جنرل راحیل شریف نے شہید جوانوں کی بہادری اور قر بانی کوسراہا۔


مزید پڑھیں : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف راحیل شریف


آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہر اشتعال انگیزی کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں