اشتہار

پولیو ٹیموں کو اضافی افرادی قوت اور وسائل فراہم کئے جائیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیو ٹیموں کو اضافی افرادی قوت اور وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کاٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (ٹی آئی پی) کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے ایف ڈبلیو او کے قائم کردہ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ٹی آئی پی پہنچنے پر لیفٹیننٹ معظم اعجاز اور میجر جنرل کمال اظفر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، ٹی آئی پی کا مقصد تحقیق اور ترویج کو فروغ دینا ہے۔

- Advertisement -

پاک فوج کے سربراہ نے قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، انہوں نے پولیو مہم کے انعقاد اور دیگر اقدامات کو سراہتے ہوئے حساس مقامات پر پولیو ٹیموں کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو اضافی افرادی قوت اور وسائل فراہم کئے جائیں، پولیو سے پاک پاکستان کےلئے مؤثر کوشش کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں