راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کے سفیر نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی فوجی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے تفصیلات کے مطابق روسی سفیر ایلیکسی ڈیون نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورت حال سمیت دیگر دفاعی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور روسی سفیر کی ملاقات میں دونوں ملکوں کی افواج کے تربیتی امور بھی زیربحث آئے۔
روس کے سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی اور روس کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہار کیا۔
روس کے سفیر نے دہشت گردی اور معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔