تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

آرمی چیف کی دورہ امریکا میں اہم ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع جنرل (ر) لائیڈ جیمز آسٹن، امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع جنرل (ر) لائیڈ جیمز آسٹن، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیکب جیرمیا سلیوان اور نائب وزیر خارجہ وینڈی روتھ شرمین سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی میں امریکی تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون سے سیلاب زدگان کی جلد بحالی ممکن ہوگی۔

ملاقات میں دونوں ممالک میں تاریخی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ اور معاشی تعلقات، تجارت وسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے امریکی حکام سے حال ہی میں فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی اور اموات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سمندری طوفان کے نقصانات اور متاثرین کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے، پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے ایسے ہی اثرات سے دوچار ہے۔

Comments

- Advertisement -