تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

آرمی چیف کا دورہ بلوچستان، یوم دفاع وشہدا سیلاب متاثرین کے ساتھ گزارا

راولپنڈی: آرمی چیف نے یوم دفاع پاکستان سیلاب متاثرین کے ساتھ گزارا، عمائدین نے مشکل ی گھڑی میں داد رسی پر جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یوم دفاع وشہدا،سیلاب سے متاثرہ دوردراز علاقوں میں گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جعفرآباد کے اوستہ محمد کیمپ میں ریسکیو و ریلیف امورپربریفگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سےملاقات کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر آرمی چیف نے مقامی افراد سے ملاقات اور انہیں درپیش مسائل کےحوالےسےپوچھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بلوچستان کےعلاقےسوئی کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور سیلاب کے باعث پیدا شدہ مشکلات پر گفتگو کی، قبائلی عمائدین نے مشکل کی اس گھڑی میں داد رسی پرآرمی چیف سےاظہارتشکر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین سے ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملٹری کالج سوئی کا دورہ کیا ، جہاں انہیں مختلف تربیتی اورتعلیمی امورپربریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: منچھرجھیل زیروپوائنٹ پر شگاف، وزیراعلیٰ کا آبائی گاوں زیرآب

دورے کے موقع پر آرمی چیف نے اساتذہ اور طلباسےبات چیت کی اور ادارے کے تعلیمی معیار کی بھی تعریف کی، اس موقع پر اساتذہ،طلبا نے قومی سطح کی معیاری سہولت کی فراہمی پرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملٹری کالج سوئی2011میں قائم کیاگیا، ملٹری کالج سوئی میں کیڈٹس نےمثالی نتائج دیئےہیں۔

Comments

- Advertisement -