راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ای راولپنڈی کا دورہ کیا ور بنوں آپریشن میں زخمی افسران اور سپاہیوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمی افسران و جوانوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا،انہوں نے افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا۔
اس سے قبل افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد پر دہشت گردی کی ہوا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی سرحد پر دہشت گردی کی ہوا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ترجمان افواج پاکستان
ایک بیان میں میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بنوں میں دہشت گرد افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے، ان کے مطالبے کو مسترد کیا گیا، فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد پکڑے گئے۔
انہوں نے کہا کہ افواج دہشت گردی کی حالیہ لہر کو کچلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے حوصلے کو بڑھاتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف افواج اور حکومت اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔