پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

کے ٹو پر موسم خراب ، لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے فضائی اورزمینی آپریشن معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو: ٹو پر موسم کی ایک بار پھر خرابی کے باعث فضائی اور زمینی سرچنگ تاحال معطل ہیں ، محمدعلی سدپارہ اور ٹیم جمعے کے دن سےلاپتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کےٹو پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن پانچویں دن میں داخل ہوگیا، پاک فوج کی مدد سے زمینی آپریشن شروع کیا گیا ، زمینی سرچنگ کے لیے تجربہ کار کوہ پیماؤں کی مدد حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ موسم بہتر نہ ہونے کے باعث فضائی آپریشن شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور کے ٹو پر موسم بہتر نہیں ریسکیو کے لیے بڑے جہاز کا استعمال فی الحال ممکن نہیں۔

- Advertisement -

سی ون تھرٹی کے استعمال پر غورکیاجارہا ہے، ہیلی کاپٹرز نے اس ریسکیو آپریشن میں اپنی حدسےزیادہ پرواز بھی کی، ہیلی کاپٹر 7 ہزار بلندی تک ہی پرواز کرسکتےہیں پاکستانی پائلٹس نےہیلی کاپٹرپر7 ہزار 8 سو میٹر تک پروازیں کی۔

بعد ازاں کے ٹو پر موسم کی ایک بار پھر خرابی کے باعث فضائی اورزمینی سرچنگ معطل کردی ، زمینی ریسکیو ٹیم فضائی ٹیم کی مدد سے ڈیٹھ زون تک پہنچنا تھا، دھند برفانی ہوا اور بادل سرچ آپریشن میں رکاوٹ بن گئے۔

، ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 رکنی زمینی ریسکیو ٹیم کی بیس کیمپ واپسی آگئی ، بیس کیمپ پرموجودٹیم موسم کے بہتری کے منتظر ہے۔

گزشتہ روزموسم کی خرابی کے باعث ریسکیوآپریشن معطل رہا اور ریسکیوسرچنگ ٹیمیں بیس کیمپ پرموجود رہیں، سرچنگ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو جدید کیمرے فراہم کر دیے گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدعلی سدپارہ اور ٹیم جمعے کے دن سےلاپتہ ہے۔

گذشتہ روز خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن نہ ہوسکا تھا اور گہرے بادلوں،برف کی وجہ سے ہیلی کاپٹرز پرواز نہ کرسکے تھے ، وزارت داخہ نے پاک فضائیہ سے کیمروں اور جدیدایوانکس کی درخواست کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں