اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد تقریباََ 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد تقریباََ 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی تاہم واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، 5 نومبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 208 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

7 اکتوبر سے 5 نومبر 2024 تک ، 26ہزار 540افغان باشندے واپس چلے گئے ، واپس جانے والے افغانیوں میں 9005 مرد، 7105 خواتین اور 10 ہزار 430 بچے شامل ہیں۔

- Advertisement -

افغانستان روانگی کے لیے 710 گاڑیوں میں 760 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ گذشتہ ماہ 26 ہزار سے افغانی اپنے ملک واپس چلے گئے۔

یاد رہے گذشتہ سال 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغانیوں  کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے ، افغانیوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں ان کی عارضی رہائش کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغانی  شہری  اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں