اشتہار

خیبر پختونخواہ: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انتظامات مکمل، جیمرز لگا کر موبائل سگنلز معطل کیے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور :خیبر پختونخواہ میں کل ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے، جیمرز لگا کر موبائل سگنلزمعطل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کل ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرلئے گئے۔

دستاویزات میں کہا گیا کہ آل یونیورسٹی پبلک اسکول،آل یونیورسٹی کالج فاربوائزمیں منعقد کیا جائے گا، سیکٹر انچارجزامتحانی ہالزکی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کی تلاشی بھی لیں گے۔

- Advertisement -

دستاویزات میں بتایا ہے کہ امتحانی ہالز یا احاطے میں موبائل فونزسمیت کسی الیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق امتحانی مواد ترسیل کےوقت ہر گاڑی کیساتھ 10 پولیس اہلکارسیکورٹی پرمامور ہوں گے اور ہرامتحانی ہال کے مین گیٹ پر 24 پولیس اہلکار سمیت 6 لیڈی ہیلتھ ورکرزتعینات ہوں گے۔

روف ٹاپ پوائنٹس پر10سےزیادہ اہلکار ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مددسےعلاقےکی سوئپنگ کی جائےگی۔

دستاویزات میں کہنا تھا کہ امتحانی ہالزکےاحاطےمیں ٹریفک کی ہموارروانی بھی یقینی بنائی جائےگی، اس موقع پر بی ڈی یو کی ٹیمیں بھی زمہ داریاں انجام دیں گی۔

پولیس اہلکاربغیرہنگامی صورتحال کےامتحانی ہال کے اندر نہیں جائےگا، ٹیسٹ کے دوران جیمرز لگا کر موبائل سگنلزمعطل کیےجائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کےشفاف انعقادکیلئے امتحانی ہالزکےاطراف دفعہ144نافذ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں