ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی کا بیان سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

نوتشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی دکھائی دے رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلےکے پیچھے سیاسی محرکات نظر آرہے ہیں، کیا ہمارے نظام میں کوئی اور جج نہیں تھا جو کیس سنتا؟۔

- Advertisement -

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کے لیے نااہل قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی

وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ فیصلے کے فوری بعد پولیس زمان پارک پہنچ گئی ہے، کیا پولیس کو فیصلے سے متعلق پہلے سے معلوم تھا؟۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پولیس اتنی عجلت میں کس مقصد کیلئے پہنچی؟ ہمارے پاس جتنے آپریشنز موجود ہیں ان کو استعمال کیا جائے گا، مشاورت کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے  کریں گے، کور کمیٹی اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا، انھیں 5 سال کے لیے الیکشن ایکٹ کے تحت نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جس پر انھیں لاہور میں زمان پارک سے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں