اشتہار

گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو گزشتہ روز کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا کل پیش کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو ہفتے کی شام کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا اور آج ریمانڈ کے لیے ملیر کی عدالت پیش کیا جانا تھا تاہم انہیں پیش نہیں کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ علی زایدی کی گرفتاری اتوار کے روز 16 اپریل کی تاریخ میں ظاہر کی گئی ہے اور انہیں کل ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اور وکلا علی زیدی کی عدالت میں پیشی کے حوالے سے صبح سے ہی ملیر کورٹ پہنچ گئے تھے۔

علی زیدی کے وکیل نے کہا کہ علی زیدی کو 10 سال پرانے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں کب عدالت میں پیش کیا جائے گا کچھ پتہ نہیں۔ ہم نے ضمانت کے لیے تمام کاغذات پورے کر لیے ہیں جب کہ ان کے اغوا کی درخواست بھی درخشاں تھانے میں جمع کرادی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح 8 بجے سے یہاں موجود ہیں۔ وکلا بھی آچکے ہیں لیکن علی زیدی کو پیش نہیں کیا گیا جب کہ کسی کو بھی گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے۔

سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور وکلا کو اٹھایا جا رہا ہے لیکن عوام جاگ چکے ہیں کیونکہ عوام نے انہیں شعور دے دیا ہے۔ یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ لوگ اب خاموش رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہونے دیں گے جو کرنا ہے قانونی طور پر کیا جائے۔ علی زیدی کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی گئی لیکن وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں اگر انہیں کل تک رہا نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے علی زیدی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور حلقے پی ٹی آئی کو توڑنے کی مسلسل ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ افسوس حکمرانوں کی توجہ معاملات کے سلجھاؤ اور ملکی مسائل کی طرف نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں