کراچی میں پولیس نے ٹریفک جام کا سبب بننے والے ڈبل پارکنگ کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں غلط پارکنگ پر پولیس نے کارروائیاں شروع کر دیں۔ ٹریفک پولیس ساؤتھ نے ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔
پولیس نے ڈبل پارکنگ کرنے والے کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 7افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
صدر زینب مارکیٹ کے قریب پارکنگ کی خلاف ورزی پر پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ڈبل پارکنگ سے گریز کریں اور خلاف ورزیوں سے بچیں۔
واضح رہے کہ شہر بھر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں ٹاؤنز انتظامیہ کی جانب سے چارجڈ پارکنگ کی جارہی ہے اور رش کے اوقات میں ڈبل پارکنگ معمول بن گئی ہے۔