تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی چڑیا گھر میں ننھے مہمانوں کی آمد، ویڈیو دیکھیں

کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب یورپیئن ہرن کے 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس سے چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چڑیا گھر میں نایاب یورپیئن ہرن کے گھر میں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، اڑیال اور بلیک بگ میں 3،3 بچوں کی پیدائش نےچڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ کر دیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نایاب ہرن کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے زو کیپر، پیرا میڈیک اسٹاف اور ماہر حیاتیات کی ٹیم مقرر کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہرن کے تمام بچے صحت مند ہیں اور دن میں دو بار بچوں کی صحت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کامیاب افزائش کی وجہ سے چڑیا گھر میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور کچھ دنوں میں مزید ننھے جانوروں کی آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال جون میں بھی کراچی چڑیا گھر میں فیلو ہرن کے 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پشاور چڑیا گھر کے بعد کراچی چڑیا گھر میں بھی فیلو ہرن کے 9 بچوں کی پیدائش (ویڈیوز)

 کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں فیلو ڈیئر کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ براؤن اور سفید ڈیئر سے بھی ایک ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -