مدینہ منورہ: رمضان کے مبارک مہینے کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے زائد رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین نے مسجد نبوی ﷺ میں عبادات کیں، جہاں زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لیے سیکڑوں رضا کار دن رات اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Scenes from Fajr Prayer in Masjid An Nabawi.
Fajr Salaah led by Sheikh Ahmad Taleeb Hameed pic.twitter.com/gw0wXOR68x— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) April 4, 2023
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کی تعداد غیرمعمولی رہی ہے، زائرین میں مملکت کے مختلف شہروں اوربیرون ملک سے آنے والے شامل ہیں۔
مسجد نبوی ﷺ کے قالینوں سے متعلق حیرت انگیز تفصیلات
کورونا کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ 2 برس سے زائرین عمرہ کی تعداد کو محدود کردیا گیا تھا تاہم رواں سال کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔