جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جنوبی افریقی ٹیم کی آمد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، نئے شیڈول کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم 16 جنوری کی صبح 6 بجے کراچی پہنچے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم اب چارٹر فلائٹ سے 16 جنوری کی صبح 6 بجے کراچی پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جنوبی افریقی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی۔

حکام کے مطابق مہمان ٹیم اور مینجمنٹ کو پی سی آر ٹیسٹ لازمی جمع کروانا ہوگا۔

سی اے اے حکام کے مطابق کھلاڑیوں، کوچز اور دیگر کو 14 دن قرنطینہ سمیت ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

جنوبی افریقہ ٹیم کو دورے کی اجازت دینے کے لیے پی سی بی نے سی اے اے کو خط لکھا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے کراچی پہنچے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں