راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے انفرادی حیثیت سے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کی تاریخی فتح پر قوم کومبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کیلئے شاندار کامیابی ارشدندیم کی لگن کاثبوت ہے، شاندار کامیابی ارشد ندیم کی انتھک ثابت قدمی اورمثالی محنت کاثبوت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، ارشد ندیم کی فتح پاکستانی ٹیلنٹ اورعزم کا ایک شاندار ثبوت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی اولمپکس میں جیولن تھرومیں طلائی تمغہ جیت کر قوم کومسرت دی، ارشد ندیم قومی ہیرو اور کھیلوں کی عمدگی کی نمایاں علامت ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم
40 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتے میں کامیاب ہوا۔ ارشد نے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کرتے ہوئے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔