تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

میرا نے ارشد ندیم کو ’کرکٹر‘ بنادیا، ویڈیو وائرل

اداکارہ میرا کی گلابی انگریزی کی ویڈیو تو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن اب میرا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر بنادیا۔

اداکارہ میرا نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر کہہ بیٹھیں۔

انسٹاگرام پر میرا کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، کھیل کے دوران ان کی محنت نظر آرہی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی باڈی لینگویج میں ایمانداری نظر آرہی تھی، ڈسپلن تھا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا حکومت کو بھی ہمارے ہیروز پر غور کرنا چاہیے۔


واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ سونے کا تمغہ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے جیتا تھا۔

Comments

- Advertisement -