بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ارشد ندیم کے سسر کا داماد کو تحفے میں بھینس دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کو ان کے سسر نے تحفے میں بھینس دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیرس اولمپکس میں ریکارڈ توڑ کارکردگی پیش کر کے پاکستان کے لیے انفرادی طور پر پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے جیولن ہیرو ارشد ندیم پر حکومت سمیت سرکاری ونجی اداروں اور شخصیات نے خزانے کے منہ کھول دیے ہیں وہیں ان کے سسر نے بھی داماد کو تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو میں محمد نواز نے اپنے داماد کو تحفے میں بھینس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ارشد نے گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہوئی ہے وہ جب میرے گھر آئے گا تو اس کا بھرپور استقبال کروں گا۔

- Advertisement -

محمد نواز  نے بتایا کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی جو حافظ قرآن بھی ہے، اس کی شادی ارشد سے ہوئی تھی اور ان کے دو نواسے اور ایک نواسی ہے۔

ارشد ندیم کی عادت واطوار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کے سسر نے کہا کہ انہیں اپنے داماد سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ وہ اتنا سادہ مزاج ہے کہ اس کو جو کچھ بھی کھانے کو دے دیتے وہ خوشی خوشی کھلا لیتا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب ارشد ان کے داماد بنے تو وہ کوئی باقاعدہ کام نہیں کرتے تھے تاہم نیزے بازی کا شوق تھا جس کی گھر پر ہی پریکٹس کیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ فائنل میں ارشد ندیم نے نہ صرف اولمپک گیمز کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا بلکہ پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا جب کہ انفرادی مقابلوں میں وہ پہلے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں