تازہ ترین

ارشد شریف قتل کیس: اسپیشل جے آئی ٹی کی تحقیقات کے لیے کینیا کے ویزے کی درخواست

اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے وزارت خارجہ سے کینیا کیلئے ویزے اور حکام سے ملاقاتیں طے کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کےمطابق ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا اور کینیا کیلئے ویزے اورکینیاحکام سےملاقاتیں طے کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کی درخواست پر پاکستانی ہائی کمیشن کینیا کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا، اسپیشل جے آئی ٹی چند روز میں کینیا روانہ ہوگی۔

اسپیشل جے آئی ٹی فائرنگ کرنیوالے کینیاپولیس کےاہلکاروں کےبیانات ریکارڈ کرے گی جبکہ خرم اوروقار کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے۔

جے آئی ٹی ارشد شریف کی کینیا میں رہائشگاہ،جائے وقوع اورفائرنگ رینج کا بھی دورہ کرے گی۔

گذشتہ روز ارشد شریف کیس پر اسپیشل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تیسری میٹنگ ہوئی تھی۔

جس میں ارشد شریف کیس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے جے آئی ٹی کی ملاقات ہوئی اور تفصیلی بریفنگ لی گئی۔

اجلاس میں بیانات قلمبند کرنےکیلئے فہرست مرتب کر لی گئی اور شہادتیں قلمبند کرنے کیلئے مزید افراد کو طلب کرلیا گیا۔

ارشد شریف کی والدہ سے ان کی خرابی صحت کے باعث ایس جے آئی ٹی کی ملاقات ممکن نہ ہوسکی تاہم گواہوں کے بیانات اور شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -