تازہ ترین

ارشد شریف قتل کیس : جسٹس (ر)عبد الشکور پراچہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن بنانے کی منظوری

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی ارشد شریف کی شہادت پر جسٹس (ر)عبد الشکور پراچہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں جسٹس (ر)عبد الشکور پراچہ کی سربراہی میں کمیشن کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ارشد شریف کی شہادت پر 3رکنی کمیشن بنانے کی منظوری دی، کمیشن کے چیئرمین سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس عبدالشکور پراچہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، جس کے تحت ایڈیشنل آئی جی پولیس عثمان انور،آئی بی کے عمر شاہد حامد کمیشن میں شامل ہیں۔

کمیشن سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت سےمتعلق حقائق تلاش کرے گا، کمیشن 30روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا، ایف آئی اے کمیشن کے لیے سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گا۔

خیال رہے ڈی جی آئی بی عمر شاہد حامد پہلے ہی کینیا میں جاری انکوئری میں مصروف ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ یہ فیصلہ ارشد شریف کی شہادت کے اصل حقائق کے تعین کیلئے کیا گیا، کمیشن سربراہ حقائق کے تعین کیلئے سول سوسائٹی ،میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -