صحافی ارشد شریف قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے بیانات قلمبند کرنے کے لیے فہرست مرتب کرلی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی کی تیسری میٹنگ ہوئی جبکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے جے آئی ٹی کے ارکان نے ملاقات کی جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جے آئی ٹی کی جانب سے شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے مزید افراد کو کل طلب کرلیا گیا۔
ارشد شریف کی والدہ سے خرابی صحت کے باعث آج ملاقات نہ ہوسکی جس پر ٹیم کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی کو ہر 2 ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم
یاد رہے کہ 10 دسمبر کو اسپیشل جے آئی ٹی کی پہلی میٹنگ ہوئی تھی جس میں مقتول کی والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بیان ریکارڈ کے لیے تمام متعلقہ افراد سے رابطہ کیا جائے گا۔
اسپیشل جے آئی ٹی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ کینیا جانے کے لیے تمام سفری دستاویزات کی فوری تیاری شروع کر دی ہے۔
صحافی ارشد شریف قتل کیس میں حکومت نے اسپیشل جے آئی ٹی قائم کی ہے جس میں اسلام آباد پولیس، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہیں۔