اشتہار

ارشد شریف قتل کیس : اسپیشل جے آئی ٹی نے عدالت میں پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں پیش رفت رپورٹ جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے عدالت میں پیش رفت رپورٹ جمع کرادی۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں پیش رفت رپورٹ سربمہر لفافے میں جمع کرائی گئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملکی و غیر ملکی گواہان کے بیانات قلمبند کیئے جارہے ہیں، جلد جے آئی ٹی دوبادہ کینیا اور لندن کا دورہ کرے گی۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے ہر پندرہ روز بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی کو حکم دیا کہ تحقیقات کی جائیں ارشدشریف نے پاکستان کیوں چھوڑا، جے آئی ٹی ارشدشریف کے پاس حساس معلومات پربھی تحقیقات کرے۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کیسے پبلک ہوئی مقاصدکیاتھے؟ اور ارشدشریف کو دبئی حکومت نے دبئی چھوڑنے کا حکم کیوں دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں