تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، اسپتال منتقل

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل عرشی خان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں پیش آیا، اداکارہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے وقت عرشی خان گاڑی میں موجود تھیں اور انہیں زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ عرشی خان اسپتال میں زیر علاج ہیں اور سینے میں درد کی شکایت ہے۔

حادثے میں اداکارہ کی گاڑی تباہ ہوگئی تاہم گاڑی کے ایئر بیگ کھلنے کے باعث اداکارہ محفوظ رہیں اور ان کی جان بچ گئی۔

واضح رہے کہ عرشی نے بگ باس 11 میں ہیتن تیجوانی اور بگ باس 14 میں ابھینو شکلا کے ساتھ شرکت کی تھی، وہ ایک چیلنجر کے طور پر بی بی 14 کے گھر میں داخل ہوئی تھیں۔

ان کو گھر کے دیگر لوگوں کو مشتعل کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا، ان کے طنز نے مقابلہ کرنے والوں کو کام کرنے پر اکسایا جو کبھی کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔

Comments

- Advertisement -