اشتہار

زمین کی جانب لوٹتے ‘خلائی مشن’ کی حیران کردینے والی سیلفی

اشتہار

حیرت انگیز

ناسا کا چاند پر جانے والے والا تاریخی مشن آرٹیمس ون اب زمین کی جانب واپس لوٹ رہا ہے، مگر واپسی سے قبل اورین اسپیس کرافٹ نے ایک اور حیران کن سیلفی کھینچ کر سب کو حیران کردیا ہے۔

اس سیلفی میں اورین اسپیس کرافٹ چاند کے عقب میں ہے اور دور زمین چاند کی طرح نظر آرہی ہے، سیلفی میں جو سرخ دھبہ نظر آرہا ہے وہ مریخ نہیں بلکہ لینس فلیئر یا نظروں کا دھوکا ہے۔

اس سیلفی میں اورین اسپیس کرافٹ چاند کے عقب میں ہے اور دور زمین چاند کی طرح نظر آرہی ہے، سیلفی میں جو سرخ دھبہ نظر آرہا ہے وہ مریخ نہیں بلکہ لینس فلیئر یا نظروں کا دھوکا ہے۔

- Advertisement -

https://twitter.com/ShuttleGravity/status/1599817136784179201?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1599817136784179201%7Ctwgr%5Ef369774bb0bb8aa386de536e6b19c49b8e8d3f72%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F309154-

یہ تصویر حیران کن طور پر ایک سائنس فکشن فلم اپولو 13 کے پوسٹر سے مماثلت رکھتی ہے، 1995 کی اس سپرہٹ فلم میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کی کہانی 1970 میں چاند پر بھیجے گئے مشن پر مبنی تھی جسے حادثے کا سامنا ہوا۔

خیال رہے کہ آرٹیمس ون مشن کو نومبر 2022 میں ناسا کی تاریخ کے سب سے بڑے اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا،اپنے مشن کے دوران اورین اسپیس کرافٹ چاند کے مدار سے گزرا اور ناسا نے اسپیس کرافٹ کے سسٹمز کی آزمائش کی اپنے مشن کے دوران اورین اسپیس کرافٹ نے کئی دنگ کردینے والی تصاویر لیں۔

آرٹیمس ون کے بعد آرٹیمس تو مشن میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا اور یہ دو سالوں میں متوقع ہے، مگر یہ مشن چاند پر لینڈ نہیں کرے گا۔
اس کے علاوہ آرٹیمس تھری وہ مشن ہوگا جس میں خلا بازوں کو 2025 میں چاند پر بھیجا جائے گا اور یہ وہاں کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں