تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آرتھرائٹس کے انجکشن سے کرونا وائرس کا علاج ممکن ہے؟

پاکستان میں آرتھرائٹس کا انجکشن کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر آزمایا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

وزیرِ صحت پنجاب کے مطابق اس انجکشن کے استعمال سے کرونا سے شدید متاثرہ 10 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ انجکشن 24 گھنٹوں میں دو مرتبہ لگایا جاتا ہے اور مختلف اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں پر اس کی آزمائش کی جارہی ہے، کہا جارہا ہے اس انجکشن نے کرونا کے متعدد مریضوں کو "وینٹی لیٹر” پر جانے سے بچایا ہے۔

آرتھرائٹس کیا ہے؟

طبی محققین کے مطابق آرتھرائٹس نہ صرف ہڈیوں اور جوڑوں کو متاثر کرنے اور ان میں درد کا سبب والی بیماری ہے بلکہ اس سے جسم کے مختلف حصوں مثلاََ دماغ، دل، پھیپھڑوں، آنکھ، جلد، گردوں وغیرہ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آرتھرائٹس کی 100 سے زائد اقسام ہیں جو کسی بھی عمر میں انسانوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔

پاکستان میں اس کی عام شکایت کو جوڑوں کا درد یا گٹھیا کہا جاتا ہے اور اس قسم کا درد 40 سال کی عمر سے زائد افراد میں ہو سکتا ہے۔

یہ درد ہڈیوں میں‌، ان کے جوڑوں میں محسوس ہوسکتا ہے، فریکچر کی صورت میں یا کسی جوڑ کے ٹوٹ جانے کے باعث بھی یہ درد طویل عرصے تک ختم نہیں ہوتا، اس بیماری کے سبب جوڑوں میں درد کے علاوہ سوجن، جوڑوں میں پانی کا بھر جانا اور اس کے نتیجے میں دوسرے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

آرتھرائٹس کے انجکشن کی قیمت کیا ہے؟

پنجاب کی وزیرِ صحت کے مطابق اس مرض کے علاج کے لیے استعمال کیے جانے والے دو انجکشنوں کی قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہے جو متاثرہ مریضوں کو مفت فراہم کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -