اشتہار

پاکستان ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کنسلٹنٹ ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا جائے گا۔

گرانٹ بریڈ برن ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کریں گے۔ جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ باؤلر مورنے مورکل باؤلنگ کوچ جبکہ اینڈریو پوٹک بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کریں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق توقع ہے کہ کوچنگ پینل نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے آغاز سے قبل ٹیم میں شامل ہو جائے گا جو 14 اپریل سے شروع ہونے والی ہے جس میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے میچز ہوں گے۔

- Advertisement -

فزیو، کلف ڈیکن، کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن، وہ دو غیر ملکی کوچ ہیں جو پہلے ہی قومی ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

مکی آرتھر مختصر مدت کے لیے پاکستان جائیں گے اور واپس ڈربی شائر جائیں گے جہاں وہ ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

مورنے مورکل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کوچنگ پینل کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم سے وابستہ ہیں۔

نجم سیٹھی نے پہلے کہا تھا کہ مکی آرتھر کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے کے لیے حتمی بات چیت ہو چکی ہے اور وہ اپنی خواہش کے مطابق اپنے معاون عملے کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے خیبرپختونخوا ٹیم کے عبدالرحمان کو عبوری ہیڈکوچ اور عمرگل کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں