اشتہار

پنجاب میں اسموگ کے ڈیرے، مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں اسموگ کے ڈیرے ہیں اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے تاہم مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں فضائی الودگی میں کمی نہ آ سکی، شہر میں آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور نے آج بھی سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے تحت لاہور میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد تین سو پچپن ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے اور 234 پارٹیکیولیٹ میٹرزکے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔

- Advertisement -

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا، ایک ہفتہ قبل ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں طے کیا گیا تھا کہ 29 تاریخ کو مصنوعی بارش کروائی جائے گی تاہم مصنوعی بارش برسانے کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی خواہش ایک خواب ہی رہ گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق لاہور میں صبح کے اوقات میں 355 جبکہ دوپہر میں آلودگی کی اوسط شرح 476 ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 262 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے اور کراچی فضائی الودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں