اشتہار

گاندھی خاندان کو بڑا صدمہ، اہم شخصیت انتقال کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ اسکالر اور مہاتما گاندھی کے پوتے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاتما گاندھی کے پوتے ارون گاندھی نے مہاراشٹر کے کولہاپور میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں، ان کی عمر نواسی برس تھی، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

ارون گاندھی کے بیٹے تشار گاندھی نے بتایا کہ مصنف اور سماجی و سیاسی کارکن ارون گاندھی کی آخری رسومات آج کولہاپور میں ادا کی جائیں گی۔

- Advertisement -

ارون گاندھی چودہ اپریل انیس سو چونتیس کو ڈربن میں پیدا ہوئے، وہ منی لال گاندھی اور سشیلا مشرو والا کے بیٹے تھے، وہ اپنے دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی کارکن بنے۔

انیس سو ستاسی میں ارون گاندھی اپنی اہلیہ کے ساتھ مسیسیپی یونیورسٹی میں امریکہ چلے گئے تھے جہاں انہوں نے ایم کے گاندھی انسٹی ٹیوٹ برائے عدم تشدد کی بنیاد رکھی،جس کی میزبانی کرسچن برادرز یونیورسٹی نے کی۔

ارون گاندھی اور سنندا ​​گاندھی کو "گاندھی کی وراثت کو امریکا تک پہنچانے پر” پیس ایبی کوریج آف کنسائنس ایوارڈ ملا، یہ ایوارڈ انہیں بوسٹن کی مشہور جان ایف کینیڈی لائبریری میں پیش کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں