ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو رہا کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سینئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

سیشن کورٹ میں اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ان کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے، کیس میں ملزمان بری ہو چکے ہیں ضامن کو گرفتار کر لیا گیا۔

اظہر صدیق نے بتایا: ’چوہدری غلام حسین نے قرض لیا نہ معاملے میں کوئی کردار ہے۔ وہ صرف گواہ ہیں۔ انہوں نے اپنی جائیداد بطور ضمامت دی جسے نیلام کر دیا گیا۔ ڈھائی کروڑ روپے نقد بھی جمع کرائے گئے۔ بنک کا قرض واپس کیا جا چکا ہے۔‘

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر ایف آئی اے کا بیان سامنے آگیا

اس موقع پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا کہ وہ یہ درخواست سنے۔

عدالت نے چوہدری غلام حسین کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی اور انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ بعد ازاں اینکر پرسن کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

چوہدری غلام حسین کے استقبال کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔ انہیں ہار پہنائے گئے اور گاڑی پر پھول نچھاور کیے گئے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں