جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز نے مریم نواز کی آف شور کمپنی کے دستاویزات حاصل کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی آف شور کمپنی کے دستاویزات حاصل کرلیے۔

letter

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نیسکول نامی کمپنی کی ڈائریکٹر ہیں۔ دستاویز میں مریم نواز کو کمپنی کی ہول سول شیئر ہولڈر اور ڈائریکٹر ظاہر کیا گیا ہے۔ دستاویز پر مریم نواز کے دستخط بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس کے مزید انکشافات منظر عام پر

اے آر وائی نیوز کے سینیئر اینکر پرسن شاہد مسعود کے مطابق مریم نواز کے دستخط یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ حلف نامہ ہے۔ یہ پہلی دستاویز ہے جس میں باقاعدہ مریم نواز کے دستخط سامنے آئے ہیں۔


ARY News obtains offshore wealth details of… by arynews

حال ہی میں انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ کی جانب سے پاناما پیپرز کے حوالے سے مزید انکشافات کیے گئے جس میں پیپلز پارٹی کی سابق رہنما بینظیر بھٹو کے کزن طارق اسلام، مشہور کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کے بیٹے ساجد محمود، سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور پورٹ قاسم کے سابق ایم ڈی عبدالستار ڈیرو، زاہدہ ڈیرو، فہاد ڈیرو اور فواد ڈیروکا نام بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی آئی جے کا پاکستانیوں اور دیگر کا مزید ڈیٹا شائع نہ کرنے کا اعلان

گزشتہ ماہ کے اوائل میں پانامہ کی لا فرم ’موزیک فانسیکا‘ کی منظرِ عام پر آنے والی انتہائی خفیہ دستاویزات نے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقتور اور سیاسی شخصیات کے خفیہ مالی معاملات طشت از بام کر دیے تھے۔ ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ان کے قریبی ساتھی، سعودی عرب کے فرمانروا، آئس لینڈ کے وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور ان سمیت درجنوں عالمی حکمرانوں کے نام شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں