تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کراچی صفائی مہم، سی ای او ARY سلمان اقبال کی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے اعلان کردہ صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق حب الوطنی کے جذبے سے سرشار  اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرم رہتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے مختلف کھیلوں‌ کو فروغ دینے کے لیے بھی متحرک کردار ادا کیا تاکہ باصلاحیت نوجوانوں کو سامنے لایا جاسکے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے علی زیدی کے اعلان اور اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اُسے زبردست قرار دیا۔ سلمان اقبال کہنا تھا کہ ’’زبردست اقدام،علی زیدی،کراچی کنگز اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک آپ کےساتھ ہے،روشنیوں کےشہرکراچی کوصاف،روشن  بنانےکے لیے ہم آپ کا مکمل ساتھ دیں گے‘‘۔

دوسری جانب معروف ڈرامہ و مزاح نگار انور مقصود نے بھی صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم لوگ قومی خزانہ صاف کردیتے ہیں مگر نالے صاف نہیں کرسکتے، کراچی میں بارش کا پانی نالوں سے ہی نکل سکتا ہے، آئیے سب مل کر کراچی کے نالے صاف کریں‘‘۔

علاوہ ازیں معروف میوزیکل بینڈ اسٹرنگز نے بھی صفائی مہم میں  حصہ لینے کا اعلان کیا جبکہ سماجی تنظیم فکس اٹ، کے الیکٹرک، میئر کراچی سمیت دیگر تنظیموں نے بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں: کراچی صاف کریں- علی زیدی کی مہم کو بھرپورعوامی پذیرائی

قبل ازیں کراچی کو کراچی بنانےکے مشن کے حوالے سے علی زیدی ان ایکشن نظر آئے اور انہوں نے وزیراعظم کی ہدایت پر صفائی کا بیڑا اٹھانے کا اعلان کیا۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ اتوار کو صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -