اشتہار

’پیزا کھانا ہے لیکن پیسے نہیں ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ کی پہلی قسط نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان ودیگر شامل ہیں۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی زین بیگ، انمول بلوچ، عمران اسلم اور شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے پہلی قسط کو پسند کیا گیا اور یوٹیوب پر ہزاروں ویویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

پہلی قسط میں دکھایا گیا کہ ’ماہ نور پڑھ رہی ہوتی ہیں اس دوران بہن رمشا آجاتی ہیں اور کچھ پڑھنے لگ جاتی ہیں ماہ نور ان سے پوچھتی ہیں کہ یہ کیا کررہی ہو وہ کہتی ہیں کہ نظر نہیں آرہا دعا کررہی ہوں۔‘

رمشا کہتی ہیں کہ ’شکر ہے ثقلین بھائی کی وجہ سے گھر میں دال تو بنی ورنہ ساری رات بھوکا رہنا پڑتا۔‘

ماہ نور کہتی ہیں کہ ’میں نے تو امی سے کہا تھا کہ اشیا ضروریہ خرید لیتی ہوں لیکن امی نے کہا کہ ثقلین بھائی کو برا لگ سکتا ہے۔‘

رمشا کہتی ہیں کہ ’برا! زہر لگے گا زہر، اگر ہم ایک پاؤ چینی بھی لینے جاتے ہیں تو اس پر ان کو اتنے مسئلے ہوتے ہیں بھئی مجھ سے تو دال نہیں کھائی جائے گی میرے حلق سے بھی نہیں اترے گی میں تو اپنے لیے پیزا آرڈر کررہی ہوں، آپ کھائیں گی۔‘

ماہ نور کہتی ہیں کہ ’نہیں مجھے نہیں کھانا تم اپنے لیے آرڈر کرلو، رمشا بہن سے کہتی ہیں کہ پیسے نہیں ہیں دے دیں اگر امی سے مانگوں گی تو باتیں سنا دیں گی۔ ماہ نور ان سے کہتی ہیں کہ ٹھیک ہے میرے پرس سے لے لو۔‘

ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں‌ کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں