تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’میری ساس پتا نہیں‌ کیوں‌ باتیں‌ سناتی ہیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں زویا (جنیسا ٹیسا) کی ساس نے انہیں کھری کھری سنادیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں جینس ٹیسا ’زویا‘ عائشہ (اشنا شاہ) کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فیروز خان، صبا فیصل، اسرا غزل، دانیہ انور، عائشہ عمر ودیگر شامل ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’زویا اپنی ساس کے پیسے چرا کر پرس میں رکھ لیتی ہیں اور انجان بن جاتی ہیں کہ ان پر الزام عائد کیا جارہا ہے، شوہر بھی انہی کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے انہیں بے گناہ سمجھتے ہیں۔

لیکن زویا کی ساس کو اس کا علم ہوتا ہے کہ اسی نے پیسے چرائے ہیں لیکن وہ بیٹے کے آگے کچھ بول نہیں پارہی ہیں۔

زویا جب پیسے لے کر میکے جارہی ہوتی ہیں کہ تو ساس کہتی ہیں کہ ’میں تمہیں چھوڑوں گی نہیں اچھی طرح جانتی ہوں کہ پیسے تمہی نے چرائے ہیں چاہوں تو تمہارے بیگ کی تلاشی لے سکتی ہوں۔

وہ شوہر سے کہتی ہیں کہ ’ساری رات میرا بیٹا اسے مناتا رہا ہے اس نے اسے الو بنا رکھا ہے جورو کے غلام کو۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ واجد میں لکھ کر دے سکتی ہوں کہ چوری اسے نے کی ہے ایک تو چوری اوپر سے سینا زوری کررہی ہے۔

ان کا بیٹا بھی بیوی کی سائیڈ لیتے ہوئے کہتا ہے کہ اگر آپ نے الزام لگالیا ہو تو ہم اب چلے جائیں۔

ادھر میکے پہنچ کر وہ بہن بانو سے کہتی ہیں کہ میری ساس پتا نہیں کیوں مجھے باتیں سناتی ہیں یہ نہ کرو، وہ نہ پہنو دل کرتا ہے کہ ان کے منہ میں روئی ٹھونس دوں۔

کیا زویا کی چوری پکڑی جائے گی؟ یا پھر وہ بچ جائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’حبس‘ کی اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -