ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’میں جعفر کو اس حالت میں نہیں چھوڑ سکتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں حیا (کنزا ہاشمی) کہتی ہیں کہ میں جعفر (فیصل قریشی) کو اس حالت میں نہیں چھوڑ سکتی۔

ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں اداکار فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، حنا دلپذیر (جعفر الٰہی کی والدہ)، صائمہ نور (جعفر الٰہی کی اہلیہ)، شہروز سبزواری (بھائی، شہیر)، کنزا ہاشمی (حیا)، زین بیگ (زیان)، مریم انصاری ودیگر شامل ہیں۔

ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی جعفر الٰہی، حیا، زیان کے گرد گھومتی ہے، بھائی کی حادثاتی موت کے بعد جعفر الٰہی اسے قتل سمجھ کر حیا کو گھر میں قید کرکے ان سے نکاح کرلیتے ہیں۔

حیا گھر والوں سے دور جعفر الٰہی کی قید میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

گزشتہ 23ویں قسط میں دکھایا گیا کہ حیا کہتی ہیں کہ ’کیا اچھا لگتا ہے کہ میں آئے روز اپنے شوہر کے گھرسے نکال دی جاتی ہوں اور اپنی آپی کے گھر جاکر بیٹھ جاتی ہوں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’اگر میرے ماں باپ زندہ ہوتے تو یوں دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھا رہی ہوتی، وہ ڈرائیور سے کہتی ہیں کہ مزید تنگ نہیں کروں گی آپ مجھے آپی کے گھر چھوڑ آئیں۔‘

دوسری جانب دکھایا گیا ہے کہ جعفر الٰہی پر موٹر سائیکل سوار افراد فائرنگ کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوجاتے ہیں۔‘

جعفر الٰہی ڈرائیور کو فون کرکے حملے کی اطلاع دیتے ہیں، ڈرائیور حیا سے کہتے ہیں کہ صاحب پر حملہ ہوا ہے آپ گاڑی سے جلدی اتریں میں صاحب کے پاس جارہا ہوں۔

حیا کہتی ہیں کہ ’آپ کیسی باتیں کررہے ہیں وہ میرے شوہر ہیں میں انہیں اس حالات میں کیسے چھوڑ دوں، آپ ان کے پاس جلدی چلیں۔‘

جعفر الٰہی پر حملہ کس نے کروایا؟ کیا جعفر الٰہی حیا سے محبت کرنے لگے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے ’ہوک‘ کی 24ویں قسط بدھ کی رات آٹھ بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں