تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شانزے کو سوتیلی ماں نے بچا لیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں سوتیلی ماں نرگس نے شانزے کے لیے جھوٹ بول دیا۔

آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’شانزے گھر والوں کو بغیر بتائے چلی جاتی ہیں جس پر بھائی غصے میں آجاتے ہیں لیکن سوتیلی ماں نرگس انہیں بچالیتی ہیں۔‘

شانزے کے بھائی کہتے ہیں کہ ’شام سے گھر سے نکلی ہو نہ فون اٹھا رہی ہو نہ ہی کوئی جواب دے رہی ہو، اس گھر میں کوئی پوچھنے والا ہے کہ نہیں۔‘

نرگس کہتی ہیں کہ ’شانزے کے والد ابھی زندہ ہیں کسی کو اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں وہ ہمارے ساتھ کھانے پر گئی تھی وقار نے اسے خود فون کرکے بلایا تھا۔‘

کیا نرگس کا جھوٹ بولنا شانزے کے دل میں نرگس کے لیے محبت پیدا کردے گا، کیا نرگس کا یہ جھوٹ بولنا ان کے لیے مشکلات کا باعث بن جائے گا؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں