تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

سرِ راہ! ’وی لاگر کے منہ سے سستا میک اپ اُتر گیا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سرِ راہ‘ کی پہلی قسط 4 فروری کو رات 9 بجے نشر کی جائے گی۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سرِ راہ‘ میں منیب بٹ، صبا قمر، حریم فاروق، صبور علی، سنیتا مارشل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جبکہ اس کی کہانی عدیل رزاق نے لکھی ہے۔سر راہ میں صبا قمر ٹیکسی ڈرائیور، سنیتا مارشل ڈاکٹر جبکہ صبور علی سوشل میڈیا اسٹار کا کردار نبھا رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں ڈرامے کے ٹیزر ریلیز کئے گے جس کے شروع میں لکھا گیا ہے کہ ’تو اُڑ جا بے فکر۔‘

ٹیزر میں صبا قمر، منیب بٹ اور حریم فاروق کو دکھایا گیا ہے، صبا قمر کہتی ہیں کہ ’پتا نہیں یہ کیا کہانی ہے، میں کہیں مصیبت تو نہیں پھسنے والی۔‘

تاہم اب ڈرامے کی پہلی قسط کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ساتھ میں اداکارہ صبور علی کے کردار کو دکھایا گیا جس میں وہ وی لاگر رامین حیدر کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔

رامین حیدر سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ ’مشہور وی لاگر رامین کے منہ سے اس کا سستا میک اپ اتر گیا۔‘ صبا قمر ان سے کہتی ہیں کہ ’سوشل میڈیا اسٹار ہیں آپ ویڈیو میں کم پیاری لگتی ہیں اصل میں زیادہ اچھی ہیں۔

Comments