تازہ ترین

سمیع خان اور علیزے کی ’تقدیر‘ کا ٹیزر مداحوں کو بھا گیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ کا ٹیزر مداحوں کو بھا گیا جس میں سمیع خان اور علیزے شاہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

’تقدیر‘ کی کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ’بارش میں علیزے شاہ کی گاڑی خراب ہوجاتی ہے جبکہ سمیع خان فون بوتھ پر موجود ہوتے ہیں ان کی نظر اچانک علیزے پر پڑتی ہے وہ ان کی مدد کو پہنچتے ہیں۔

ایک سین میں سمیع خان اُنہیں پروپوز کررہے ہیں جس پر علیزے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

آخر میں دونوں کو عدالت کے احاطے میں دکھایا گیا ہے جس کے بعد سمیع خان ان سے منہ موڑ کر چلے جاتے ہیں اور وہ آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل علیزے شاہ نے ’تقدیر‘ کے سیٹ سے چند  تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

علیزے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرے دشمن‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

سمیع خان کا ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں نیلم منیر، شجاع اسد، گل رعنا ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں