ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

اے آر وائی فلم فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے تین روزہ فلم فیسٹیول آج سے شروع ہوگا جس میں 35 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

فلم فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان آج کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں انور مقصود، فیصل قریشی، ہمایوں سعید سمیت ملکی و غیر ملکی فلم ساز اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر معروف اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ڈائریکٹر محبوب رؤف اور شہزاد حسن بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

فلم فیسیٹول سینی پلیکس سینما اوشیئن مال کراچی میں منعقد ہوگا جس میں ریگولر فلموں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی فلموں کی خصوصی اسکریننگ بھی کی جائے گی جن میں ماہین ضیاء کی ’’لیاری نوٹس‘‘ اور انجم شہزاد کی ’’ماہ میر‘‘ کے علاوہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی ’’سونگ آف لاہور‘‘ کا پریمیئر بھی پیش کیا جائے گا۔


ARY FILMS Festival by arynews

اے آ ر وائی کے صدر سلمان اقبال کا خصوصی پیغام 


اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری اولین کاوش پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے اور اس فلم فیسٹیول کے ذریعے ہم نے اس کاوش کے حصول کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی فلم فیسٹیول پاکستان اور بیرون ملک کے نئے تخلیق کاروں اور فلم سازوں کے لیے ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے کہ آئیں اور دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اے آر وائی فلم فیسٹیول کا آغاز اس سال ہورہا ہے یہ بہتری کی جانب پہلا قدم ہے اور مزید آنے والے برسوں میں ہم اس فیسٹیول کو مزید بڑے پیمانے پر اور بہترین سانچے میں ڈھالیں گے۔

ڈائریکٹر اے آر وائی ڈیجیٹل محبوب رؤف کا تقریب سے خطاب 


اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ڈائریکٹر محبوب رؤف نے کہا کہ اے آر وائی نے ہمیشہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کا بیڑہ اٹھایا ہے چنانچہ وہ چاہے پی ایس ایل ہو یا ہاکی ٹورنامنٹ، اب فلم فیسٹیول اے آر وائی اپنے نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر شعبے میں آگے لے جانا ہماری خواہش ہی نہیں بلکہ مقصد بھی ہے اس لیے زبوں حالی کا شکار پاکستانی فلم انڈسٹری کو اس کا کھویا مقام دلانے کے لیے نئے اور باصلاحیت فلم سازوں کی حوصلی افزائی کے اے آر وائی فلم فیسٹیول کا آغاز کیا ہے۔

انور مقصود کی سامعین سے بات چیت 


معروف مصنف اور ادیب انور مقصود نے کہا کہ اے آر وائی ہر اچھے کام میں بازی لے جاتا ہے اسی طرح پاکستان فلم انڈسٹری کے فروغ، فلم سازوں اور نوجوان صلاحیتوں کو ابھارنے اور شائقین کی تفریح کا سامان کرنے میں بھی اے آر وائی بازی لے گیا جس کے لیے صدر اے آر وائی سلمان اقبال، ڈائریکٹر محبوب رؤف اور شہزاد حسن سمیت پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

انور مقصود کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم میں اسکرپٹ ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے اگر ہدایت کاری میں کچھ جھول ہو یا اداکاری میں کچھ کمی رہ جائے تب بھی فلم چل سکتی ہے لیکن اچھے اسکرپٹ کے بغیر فلم کامیاب نہیں ہوسکتی۔

اے آر وائی فلم فیسٹیول


اے آر وائی فلم فیسٹیول کا مقصد نئے اور ابھرتے ہوئے با صلاحیت نوجوان فلم سازوں کو خود کو متعارف کرانے موقع فراہم کرنا ہے اور جہاں فلم انڈسٹری کے تجربہ کار اور معروف شخصیات نوجوان فلم ساز سے اپنے تجربات اور مشاہدات شیئر کریں گے۔

اے آر وائی فلم فیسٹیول کی جیوری میں انور مقصود، شرمین عبید چنائے،ماریلین اگریلو،اینڈی مرکن، آمنہ خان اور شہزاد حسن سمیت دیگر بین الاقوامی ہدایت کار شامل ہیں۔

یہ بات بھی قابل مسرت ہے کہ اے آر وائی فلم فیسٹیول کے پہلے سال ہی دنیا بھر سے 400 سے زائد فلمیں موصول ہوئیں جن میں 35 فلموں کو نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے جنہیں 4 کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے  1- شارٹ فلم، 2-فیچر فلم -3-شارٹ ڈاکومینٹری  اور 4- فیچر ڈاکومینٹری۔

اے آر وائی فلم فیسٹیول کا شیڈول 


 اے آر وائی فلم فیسٹیول کا آغاز 4 مئی 2017 سے اوشیئن مال کے سینی پلیکس سنیما میں ہونے جا رہا ہے جس میں نمائش کے لیے دکھائی جانے والی فلموں کا شیڈول درج ذیل ہے۔

4 مئی کو پیش کی جانے والی فلمیں 


5 مئی کو پیش کی جانے والی فلمیں 


6 مئی کو پیش کی جانے والی فلمیں 


پریس کانفرنس کی تصویری جھلکیاں 


اے آر وائی فلم فیسٹیول پر خصوصی ویڈیو ملاحظہ کیجیئے


اے آر وائی فلم فیسٹیول سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے  درج ذیل لنک پر کلک کیجیئے۔

Web : http://aryfilmfestival.com/

Facebook: https://www.facebook.com/ARYFilmFestival.Official

Twitter: https://twitter.com/aryfilmfestival

Instagram : https://www.instagram.com/aryfilmsofficial/

Comments

اہم ترین

مزید خبریں