تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’میں مر کر بھی آپ لوگوں کی تکلیف میں کمی نہیں لاسکی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کی والدہ کو جب پتا چلا کہ بیٹی زندہ ہے تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دیں۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی’ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 11ویں قسط میں ’مہک کی والدہ فون پر بیٹی کی آواز سن کر پھوٹ پھوٹ کر رو دیں اور کہنے لگیں کہ مہک تم زندہ ہو۔‘

مہک کہتی ہیں کہ ’جی امی میں زندہ ہوں اور ٹھیک ہوں لیکن مجھے آپ لوگوں کی بہت یاد آتی ہے مجھے یہاں سے لے جائیں مجھے گھر آنا ہے۔‘

والدہ کہتی ہیں کہ ’ہاں بیٹی میں تمہیں لینے ضرور آؤں گی۔‘ مہک کہتی ہیں کہ ’میری وجہ سے آپ لوگوں کو کتنی تکلیف پہنچ رہی ہے، میں مر کر بھی آپ لوگوں کی تکلیف میں کمی نہیں لاسکی۔‘

مہک کی والدہ کہتی ہیں کہ ’نہیں بیٹی ایسا مت کہو، خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے تم ٹھیک ہو۔‘

مہک کے انکل کہتے ہیں کہ ’بھابھی فون اب بند کردیں پولیس نمبر ٹریس کرسکتی ہے آپ لمبی بات کرکے مہک کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے پلیز بند کردیں۔‘

وہ روتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’بیٹی میں کل تمہیں فون کرتی ہوں تم فکر نہیں کرنا تمہاری ماں کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔‘

ڈرامے کی 12ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’شمشیر کوما سے باہر آگئے ہیں اور مہک کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پولیس کو بھی مہک کے زندہ ہونے کی اطلاع مل گئی جس کے بعد پولیس انہیں تلاش کررہی ہے۔‘

کیا شمشیر مہک تک پہنچ جائیں گے یا پھر بابا صاحب مہک کو مروانے کے لیے دوبارہ کوئی چال چلیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ’کیسی تیری خود غرضی‘ ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں