اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی گزشتہ قسط میں مہک اور شمشیر کا کھانے کا سین لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ ’شمشیر اپنا گھر اور عیش و آرام کی زندگی چھوڑ کر اہلیہ کے ساتھ کرایے کے گھر میں گزر بسر کررہے ہیں جبکہ والد نے بھی انہیں جائیداد سے عاق کردیا ہے۔
شمشیر کے گھر چھوڑ کر چلے جانے سے ان کی والدہ بیمار ہوگئیں اور بیٹے کی جدائی برداشت نہیں کرسکیں۔
گزشتہ قسط میں جب مہک شمشیر سے کھانے کا پوچھتی ہیں تو وہ انکار کردیتے ہیں لیکن آدھی رات کو بھوک لگنے پر وہ دروازہ کھٹکھٹائے ہوئے کھانا مانگتے ہیں۔
شمشیر سالن میں بنی سبزی غور سے دیکھ کر پوچھتے ہیں کہ یہ کیا ہے؟
مہک بتاتی ہیں کہ ’سبزی ہے تم نے اس سے پہلے کبھی سبزی نہیں کھائی ناں، شمشیر کہتے ہیں نہیں، والدہ چائنیز، پاستہ بناتی تھیں تو وہ بہت شوق سے کھاتا تھا۔‘
View this post on Instagram
شمشیر سبزی کا ایک نوالہ کھا کر تعریف کرتے ہیں تو مہک بولتی ہیں کہ ’بھوک میں تو پتھر بھی اچھے لگتے ہیں۔‘
وہ کھانے کی تعریف کررہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے کبھی سبزی کھائی نہیں تو ٹیسٹ بننے میں تھوڑا وقت لگے گا اس پر مہک دل ہی دل میں مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ڈرتا بھی ہے مجھ سے۔‘
مہک پوچھتی ہیں کہ ’تمہیں کھانے میں اور کیا کیا پسند کرتے ہیں اس پر والدہ کے ہاتھ کے کھائے کھانوں کا ذکر کرتے ہیں۔
اہلیہ کہتی ہیں کہ ’تمہیں یہ سب بہت مشکل لگتا ہے اس پر وہ کہتے ہیں کہ مشکل تو تمہارے لیے بھی ہے۔‘
View this post on Instagram
شمشیر سے اہلیہ کہتی ہیں کہ میری زندگی تو تم سے ملنے کے بعد تکلیف میں ہی گزری ہے یہ تکلیف تو اس سے بہت کم ہے۔
ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا مہک شمشیر سے محبت کرنے لگی ہیں؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔