کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی، پاکستان کا پہلا ایچ ڈی چینل "اے اسپورٹس” 16اکتوبر سے آن ایئر ہوگا۔
پاکستان کرکٹ کے دو بڑے نام وقار یونس اور وسیم اکرم اب "اے اسپورٹس” کے پلیٹ فارم سے اپنے مداحوں کو کرکٹ کی مزید اپ ڈیٹ سے باخبر رکھیں گے۔
View this post on Instagram
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے لیجنڈ کرکٹرز اور ’’ٹو ڈبلیوز‘‘کے نام سے مشہور وسیم اکرم اور وقار یونس کو شائقین کرکٹ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل "اے اسپورٹس” پر سولہ اکتوبر سے دیکھ سکیں گے۔
اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اے اسپورٹس کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے۔
Delighted to annouce that i have joined Pakistans first HD sports channel A-SPORTS as President. I would like to thank the ARY Group & especially my friend @Salman_ARY for this opportunity. This is a very exciting development in Sports & media for Pakistan @asportstvpk pic.twitter.com/U7x25CT8Bc
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 9, 2021
ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل "اے اسپورٹس” کو بطور صدر جوائن کرلیا ہے۔ میں اپنے دوست اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا شکر گزار ہوں، یہ پاکستان کے اسپورٹس اور میڈیا کیلئے بہت بڑا اقدام ہے۔
Delighted to annouce my joining with A-sports, Pakistan’s 1st HD channel that will bring you all the ICC #T20WorldCup2021 matches. I’m all excited and looking forward to work with @Salman_ARY and his ARY professional team. Analysis & opinions on ur HD screens. #ThePavilion pic.twitter.com/025cqMTFat
— Waqar Younis (@waqyounis99) October 9, 2021
سابق کپتان وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اے اسپورٹس پاکستان کا پہلا ایچ ڈی اسپورٹس چینل ہے جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز آپ کو دکھائے گا، انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال اور ان کی پروفیشنل ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اے اسپورٹس چینل آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز دکھائے گا اس کے علاوہ ناظرین کھیلوں پر ماہرانہ تجزیے اور ملک کی نامور شخصیات کے تبصرے سن سکیں گے۔