تازہ ترین

صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا ڈیمز فنڈ کے لیے 1 لاکھ ڈالر کا اعلان

کراچی: صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال نے ڈیمز فنڈز کے لیے ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے ڈیمز فنڈ کے لیے چیف جسٹس، وزیر اعظم کا ساتھ دیں۔

سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی نیٹ ورک واحد ادارہ ہے جو ڈیمز فنڈ کے لیے ٹیلی تھون بھی کرچکا ہے، پاکستانیوں نے اے ار وائی نیٹ ورک کی ٹیلی تھون میں کروڑوں روپے دینے کے وعدے کیے۔

صدر اے آر وائی نیٹ ورک نے کہا کہ رقم زیادہ نہیں ہے مگر مقصد بہت بڑا ہے، یہ فنڈ ملک کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

سلمان اقبال کا اقدام سب کے لیے مشعل راہ ہے، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطیر رقم عطیہ کرنے پر سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سلمان اقبال کا اقدام متاثر کن ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ سلمان اقبال نے بڑا عطیہ دے کر تمام پاکستانیوں کو کچھ کرنے کی تحریک دی ہے، سلمان اقبال کا اقدام سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پانی کے بحران سے متعلق آج قوم سے اہم خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے ڈیمز فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیم نہ بنائے گئے، تو 2025 میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، قحط کا خدشہ ہے. ملک کےلئے ڈیم ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 90لاکھ بیرون ملک پاکستانی ایک ایک ہزار ڈالر بھیجیں ، بیرون ملک پاکستانیوں نے پیسہ بھیجا تو ڈیمز جلد بننا شروع ہوجائے گا، معاشی صورتحال بھی بہترہوگی، یاد رہے کہ اگر ڈیمز نہ بنائےتواناج اگانےکے لئے بھی پانی نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -