تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’جب اےآروائی نیوز کا نام آتا ہے تو حب الوطنی ذہن میں آتی ہے‘

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے حکومت کی جانب سے اے آر وائی نیوز چینل کی این او سی منسوخی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب اےآروائی نیوز کا نام آتا ہے تو حب الوطنی ذہن میں آتی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ فسطائیت کی بدترین مثال ہے اس چینل سے سیکیورٹی کلیئرنس واپس لی گئی جس کی پہچان حب الوطنی ہے اےآروائی نیوز کا نام آتا ہےتو حب الوطنی ذہن میں آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیوز کے این اوسی کی منسوخی کا اقدام شرمناک ہے اےآروائی کےلائسنس منسوخی کافیصلہ نہایت قابل مذمت ہے یہ وہ پراناپاکستان ہےجو اپنی بقا کیلئے بری طرح ہاتھ پاؤں مار رہا ہے جبر اور غیرقانونی حربوں سے تاریخ کا یہ دھارا موڑانہ جائےگا۔

شیخ رشید احمد نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بدنصیبی ہےکہ ایسے چھوٹے لوگ بڑی جگہ بیٹھ گئےہیں قوم اےآروائی نیوز کے ساتھ کھڑی ہے عوام اےآروائی کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنےجال میں خود پھنس گئےہیں اقتدارچھوڑنا نہیں چاہتے موجودہ حکمرانوں کاوقت پورا ہے، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، 4مرتبہ وزیراطلاعات رہاہوں اس طرح این اوسی منسوخ کرنا گھٹیا اقدام ہے موجودہ حکمران خودسیکیورٹی رسک بن گئےہیں۔

اےآروائی نیوز چینل براہ راست دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں.

https://live.arynews.tv/pk/

Comments

- Advertisement -