تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’اہم تعیناتی پر نواز شریف، شہباز شریف سے مشاورت کریں تو غلط کیا ہے‘

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اہم تعیناتی پر اگر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف سے مشورہ کریں تو کیا غلط ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اہم تعیناتی سے متعلق مشاورت کا عمل یقیناً اس وقت بھی جاری ہوگا، ہم اتحادی جماعت کا حصہ ہیں اس لیے ہم سے بھی مشاورت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ شہباز شریف نے کرنا ہے وہ کسی سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں، نواز شریف وزیراعظم کے بھائی ہیں اور تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اگر شہباز شریف ان سے مشاورت کرتے ہیں تو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق حالیہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی اس سے متعلق کابینہ یا کسی کمیٹی میں بات نہیں ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہباز شریف آئسولیشن میں ہیں اسی لیے اسحاق ڈار ملاقاتیں کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے سوالات کو اہمیت نہیں دیتے وہ یوٹرن لے لیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -