اسلام آباد: ملک کے مختلف کینٹ ایریاز میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی، لاہور اور ملتان کے کینٹ ایریاز میں اے آر وائی نیوز کو کیبل سے ہٹادیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان کینٹ ایریا کو ایلفا کیبل جبکہ لاہور کینٹ ایریا کو فور اسٹار کیبل اور لاہور ڈیجیٹل کور کرتے ہیں، کیبل کمپنیز کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی نشریات کو بند کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے اے آر وائی نیوز کا نمبر تبدیل نہ کرنے سے متعلق واضح حکم دیا تھا، واضح احکامات کے باوجود نمبرز تبدیل کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کردی گئیں تھی، پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔